عطا تارڑ

ایسا نظام وضع کیا جائے گا کہ اشرافیہ ٹیکس کا بوجھ اٹھائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایسا نظام وضع کیا جائے گا کہ اشرافیہ ٹیکس کا بوجھ اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کیے ہیں، مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی ملک کیلئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی، پیپلز پارٹی سے تعلق مثالی ہے۔ بطور صدر آصف زرداری وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے، کوشش ہوگی جو اہل شخص ہو سیاسی اتفاق رائے سے اس کی تقرری ہو۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نئے اور پرانے سیاستدانوں اور ٹیکنوکریٹس کا امتزاج ہے، ٹیکنوکریٹ کو بطور وزیر خزانہ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ میں اضافے کا امکان ہمیشہ رہے گا، اچھا ہوتا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہوتی، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا سے وفاقی کابینہ میں نمائندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ مٹھی بھر اشرافیہ اٹھائے اس کا نظام وضع کیا جائے گا، ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کی ترجیح ہے، پی آئی اے کی نجکاری تیزی سے چل رہی ہے، مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے