انوار الحق کاکڑ

پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہری ہے۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چینی سفیر سے گفتگو کے دوران اپنے حالیہ دورۂ چین میں پُرتپاک استقبال اور انتظامات پر چینی صدر اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا، معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو پورے خطے کی ترقی اور خوش حالی کاضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے