بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں عمران کو نکالنا ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو نکالنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو بھگانے کے لیے آئینی اور جمہوری طریقہ احتجاج کے ساتھ عدم اعتماد ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے اختلافات کے باوجود ہم بڑا قدم اٹھانے کے لیے اکھٹے ہیں،  ہمارے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جتنی مضبوط ہوگی حکومت کے لیے خطرہ بڑھے گا، عمران خان کو ہٹانے کے لیے تمام اختلافات بھلانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ  سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف  کی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں شہباز شریف نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور  ن لیگ کے دیگر اہم رہنماء موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال، حکومت مخالف مارچ اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے