رانا تنویر

پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ وزیر تعلیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے بتایا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچے دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ 30 جون تک اسلام آباد میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد صفر پر لانے کا ہدف ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان بھر میں چھوٹے بچوں سے کام لینا معمول ہے۔ غربت اور بے روزگاری کے باعث اکثر والدین اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں ہی کام پر لگاتے ہیں جس کے وجہ سے وہ پڑھ نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے