پاکستان میں بھارتی وائرس کے بعد ایک اور نئے وائرس کا بھی انکشاف

کورونا وائرس

لاہور (پاک صحافت) پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جبکہ بھارتی وائرس کے کیسز ملک بھر میں سامنے آئے ہیں۔ اب کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا) کے بعد کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کا خطرہ سر اٹھانے لگا۔ لاہور میں کورونا وائرس کی نئی قسم کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک 23 سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کل سے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کیسز میں شدت کے ساتھ روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے