پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوازشریف

نواز شریف
لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے