پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں، سربراہ آئی ایم ایف

نیوریارک (پاک صحافت) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے  کہا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے، یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ نگراں وزیرِ اعظم اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات  25 منٹ تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کے ساتھ نگراں وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد ایک بیان میں نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سربراہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی۔ دوسری جانب سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے