عثمان بزدار

حکومت، سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے:عثمان بزدار

لاہور(پاک صحافت)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں فاش غلطیاں اور خرابیاں ہوئی ہیں اب حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے، سابق حکمرانوں نے عوام مسائل پر بالکل توجہ نہیں دی، وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ،ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر محمد حنیف پتافی ، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی ودیگر شامل تھے، چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کامیاب کسان منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا: عثمان ڈار

منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے،عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں ،ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی اداروں کیلئے10 ہزار مزید آسامیوں کی منظوری دے دی ہے، بلدیاتی اداروں میں82 ہزار کی جگہ اب 92 ہزار آسامیاں بنا دی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ نے بلدیاتی اداروں میں 10ہزار مزید آسامیوں کی منظوری دے دی ہے،نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کی تعداد 455 ہوگئی ہے۔

حکومت نے پنجاب بھر کے ورک چارج ملازمین کو  بھی مستقل کر دیا ہے۔ ورک چارج ملازمین کو ورک مین میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ محکمہ آبپاشی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ورک چارج ملازمین بڑے پیمانے پر مستقل کر دیئے گئے۔ ورک چارج ملازمین کو سال میں ایک تنخواہ بطور پینشن ملے گی۔ ان ملازین کو ریگولر ملازمین کی تمام مراعات ملیں گی۔ محکمہ ریگولیشن نے پالیسی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے