نواز شریف

پاکستان روانگی سے قبل نواز شریف کا دبئی میں آخری روز، اہم ملاقاتیں

(پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا پاکستان روانگی سے قبل آج دبئی میں قیام کا آخری روز ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج دبئی میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کی نواز شریف سے اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر ملاقات ہوئی ہے جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ نواز شریف کی آج مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی دبئی پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ نواز شریف کل 4 سال بعد اپنے وطن کی سر زمین پر اتریں گے۔ نواز شریف مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے