علی محمد خان

وفاقی وزیر علی محمد خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برای پارلیمانی امور علی محمد خان نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔  وفاقی وزیر نے حکومت کا خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرٹی ایل پی پر عائد پابندی کا فیصلہ فوری واپس نہ لیا گیا تو مجھ سمیت کئی اراکین اسمبلی نہ صرف مستعفی ہوں گے بلکہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے اپنی پارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کے لوگ ہمارے دوست اور بھائی ہیں،آزادی اظہار کے نام پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران علی محمد خان کا مزی کہنا تھا کہ ناموس رسالت بہت حساس معاملہ ہے اس پر صحافت بھی احتیاط سے ہونی چاہیے، حرمت عشق رسول ان کا مطالبہ تھا ہم بھی پرتشدد کارروائی نہیں چاہتے کیونکہ پولیس والا پاکستانی ہے اور تحریک لبیک والا بھی پاکستانی ہے ،ہمیں اس وقت متحد ہو نے کی ضرورت ہے تا کہ دشمن کامیاب نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے