وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان، ترکیہ اور ایران کے درمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہوگا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور ایران کے درمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان برادر ممالک ہیں، آنے والے 3 سالوں میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ملکوں کی عوام نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کار شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، انہیں پن بجلی کے منصوبوں کیلئے بھی دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان، ترکیہ اور ایران کے درمیان ریل روڈ نیٹ ورک اہم منصوبہ ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی ہدایت پر شرپسندوں نے ملکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان کو کرپشن، اختیارات سے تجاوز کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ 4 سال کے دوران ہماری قیادت کو قید کیا گیا مگر اس دوران نہ احتجاج ہوا اور نہ ہی تشدد کا کوئی واقعہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے