جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی پر سوار تھے، رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بلٹ پروف گاڑی کی سپرداری کے معاملے پر جمع کرائی گئی تفتیشی افسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی پر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی کی چھت پر دیگر ملزمان سوار ہوئے، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی پر بیٹھے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کی بلٹ پروف گاڑی تھانہ شالیمار کی تحویل میں ہے۔

واضح رہے کہ وکیل مرزا عاصم نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ پیشی پر گاڑی خراب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی دوسری گاڑی میں روانہ ہوئے تھے، مالک کا اتھارٹی لیٹر موجود ہے، گاڑی کی سپر داری کا حکم دیا جائے۔ اے ٹی سی کے جج نے کہا کہ گاڑی کے مالک کے بغیر گاڑی کی سپرداری نہیں کی جا سکتی۔ اے ٹی سی نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں کل طلب کر لیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے