کلونجی کے فوائد

کلونجی کی چائے کے جادوئی اثرات

کراچی (پاک صحافت) ماہرین صحت کی جانب سے کلونجی کی چائے کے ایسے فوائد بیان کئے گئے ہیں کہ سن کر آپ بھی کلونجی کی چائے پینے پر مجبور ہو جائیں گے۔  ماہرین صحت کے مطابق  کلونجی شفا اور فوائد کا خزانہ ہے، اس کا باقاعدہ استعمال بے تحاشہ جسمانی فوائد پہنچا سکتا ہے، کلونجی اور دیگر بوٹیوں کی چائے گلے کے بے شمار مسائل سے بچا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ کلونجی کی چائے بنانے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے، جسے درج ذیل بیان کیا جارہا ہے۔

کلونجی کی چائے بنانے کے لئے سب سے پہلے 2 کپ پانی پین میں ڈالیں، اس میں 1 سے 2 چمچ کلونجی شامل کریں، سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ، سونف 1 چمچ، 1 سے 2 کڑے پتے اور ادرک کا ٹکڑا شامل کریں۔ اسے اتنا پکائیں کہ 2 کپ پانی 1 کپ رہ جائے۔ اس کے بعد اسے چھان لیں اور دل چاہے تو ایک چمچ شہد ڈال کر پئیں، اسے اتنا گرم ہونا چاہیئے جتنا برداشت کرسکیں اور اسے گلے میں روک روک کر پئیں۔ خیال رہے کہ بعد ازاں اس کے اوپر پانی نہ پئیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال ہاضمے اور گلے کے مسائل کو ٹھیک رکھے گا جبکہ قوت مدافعت میں اضافہ اور دوران خون میں بھی بہتری آئے گی۔

ماہرین صحت کے مطابق کلونجی امیون بوسٹر ہے جس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ پرسکون نیند لانے میں مدد گار ہے۔ جبکہ جسم کے مختلف اعضا کے درد میں کمی لاسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نزلہ زکام اور ناک بند ہونے کی صورت میں صرف کلونجی سونگھنے سے تکلیف میں کمی ہوسکتی ہے۔ سر میں درد ہو تو کلونجی کو ہلکا سا توے پر گرم کر کے ماتھے پر لگائیں، درد میں فوری افاقہ ہوگا۔ کلونجی کا تیل روزانہ 1 سے 2 بوند روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔  گلا خراب ہو، ٹانسلز ہوں یا کھانسی ہو تو کلونجی کو نیم گرم کر کے ململ کے کپڑے میں باندھیں اور پوٹلی بنا کر گلے کی سکائی کریں، فوری آرام حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے