تصادم

ٹی ایل پی مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، جانی نقصان کی اطلاعات

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے علاقہ یتیم خانہ چوک پر تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اطلاعات کے مطابق لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ خیال رہے کہ تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج صبح  پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس ٹی ایل پی کے جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کے مطابق جرز اور پولیس اہلکار اندر پھنس گئے، حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغواء کر کے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا۔ جوابی کارروائی صرف اپنے دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے کی گئی، اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6  پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے