شیری رحمان

ووٹ کو سوچ سمجھ کے اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ووٹ کو سوچ سمجھ کے اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس قومی اسمبلی سے عمران خان استعفی دے کر گئے ہیں کل اس کی 7 نشتوں پر ضمنی انتخابات لڑنے جا رہے۔ ووٹ ایک آئینی حق اور ذمہ داری ہے، اس کو سوچ سمجھ کے اپنے اور اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو ووٹ صرف اسی امیدوار کو دینا چاہئے جو ان کی پارلیمان میں نمائندگی کرسکے اور ان کی آواز بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ ضائع نا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے