مریم اورنگزیب

ووٹ چوروں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی چوری کر لیا: مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صرف ووٹ چوری نہیں ہوئے بلکہ الیکشن کمشین کا عملہ بھی چوری ہو گیا اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ  الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھند کو وجہ بنا کر این اے 75 کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے، تمام دن حکومتی فائرنگ اورغنڈہ گردی سے پولنگ عمل کو روکنے کی کوشش جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ سارا دن پولنگ اسٹیشنز پر حکومتی بدمعاشی کے مناظر عوام نے دیکھے، سارا دن ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ اسٹیشنز کا عملہ لاپتہ کردیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لاپتہ ہوگئے، الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے، مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لیے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پر ڈاکا ڈالا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شدید بے نظمی، 2 افراد جاں بحق

اُن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟ واہ، عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ اب یہ جیت اللہ تعالیٰ کے بعد کوئی تبدیل نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروانا اِس بات کاثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی قسم کی گھٹیا حرکت کی جائے گی تو نتائج کے ذمہ دار عمران صاحب ہوں گے، الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پر کٹنی چاہیے، پوری کی پوری ریاست عوام کے ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام پہ عذاب ہی آتا ہے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور ووٹ چوروں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی چوری کر لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ قومی بدقسمتی ہے، جو بھی کر لیں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی، انشاء اللہ۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے