وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دیدی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے حکومت کو لکھے خط میں رجسٹرار کو واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

دریں اثنا جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے خط کی کاپی سیکرٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ خط میں رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا تھا کہ ہر شہری کی طرح آپ پر بھی آئین کا نفاذ ہوتا ہے، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رجسٹرار آفس کا چارج فوری طور پر چھوڑ دیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ وزیراعظم نے وزراء کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو وزراء نہیں آسکتے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر ہوں۔ اجلاس میں آئینی اور قانونی معاملات کے آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے