اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون سے ایران کے وفد کی اہم ملاقات، قیدیوں کے تبادلے اور رہائی سے متعلق امور پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ایران کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے اور رہائی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی جسٹس منسٹر برائے انسانی حقوق عسکرجلالیان نے کی۔ ایرانی وفد نے بتایا کہ اس وقت ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی موجود ہیں جبکہ پاکستان کی تحویل میں 60 ایرانی قیدی ہیں۔

ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ داخلہ کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاء کی جانب سے اُن کے عزیزوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پہلے مرحلے میں ہیومینیٹیرین گراؤنڈز پر قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز دی گئی جس کا وزیر قانون نے کھلے دل سے خیر مقدم کیا۔.

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کسی قانونی جرم میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے ضرور اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے