جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے اپنی جماعت کا باضابطہ اعلان کردیا

لاہور (پاک صحافت) معروف سیاستدان جہانگیر ترین نے آج اپنی نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے قیام کے مقاصد پورے نہیں کرسکی جس کی وجہ سے استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی ہے۔ تحریک انصاف کا مقصد معاشی ترقی اور دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نئے پاکستان کے خواب دیکھے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جس کی وجہ سے آج استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھ رہےہیں، ہم عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ 9 مئی کے واقعات نے ملک کی سیاست کو تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کچھ شرپسندوں نے سرکاری املاک پر حملے کیے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ عوام کی امیدیں ٹوٹ گئیں، ہماری پارٹی ان ٹوٹی امیدوں کو پھر سے بحال کرے گی، قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو دلیری سے مشکلات کا حل تلاش کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے