شہبازشریف

وزیر اعظم شہباز شریف ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر اعظم شہباز شریف ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے، خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔  مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹر کے مشورے سے شہباز شریف نے آج کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی 2 روز سے طبیعت ناساز تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام اور کارکنان سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وبا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے