وزیراعظم شہبازشریف

وزیرِاعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر برطانوی ہم منصب کو تعزیتی خط

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ہم منصب کو خط لکھ کر تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں وزیراعظم نے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ہم منصب اور ان کے توسط سے شاہی خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ملکہ، برطانیہ پر سب سے طویل مدت تک حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ الزبتھ دوئم نے اس تمام عرصہ میں یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں میں کلیدی کرداد ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے دولتِ مشترکہ کیلئے خلوص اور انکی انتھک نگرانی میں یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی آزاد ممالک کی تنظیم بن گئی۔ طویل عرصہ تک عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے خدمات کے باوجود ملکہ الزبتھ کی شخصیت اور انکی موجودگی یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر کے لوگوں کیلئے اتحاد اور اخوت کی طاقت کا نشان بنی۔ انہوں نے لکھا کہ کہ یونائیٹڈ کنگڈم اور دولت مشترکہ کی سربراہ کے طور پر پاکستانی عوام کے ملکہ الزبتھ کیلئے ہمیشہ احترام اور عزت کے جذبات رہے اور دہائیوں پر محیط انکی حکومت کے دوران پاکستانی عوام اور ملکہ الزبتھ کے درمیان اس عزت و احترام کے رشتے میں مضبوطی میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے