سعید غنی

ملک میں پی ٹی آئی کے آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور بدعنوانی کے نئے ریکارڈ قائم ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے، حکومت پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مخالف آواز دبانے کیلئے پی ٹی آئی سب کررہی ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی بتائے مہنگائی بڑھ گئی ہے،27 فروری کا لانگ مارچ مہنگائی تلے دبے عوام کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو ضرورت کے مطابق گیس ملنا آئینی حق ہے۔ پیکا قانون میں ترمیم کرکے ہر آدمی کی زبان بندی کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے کارکنوں نے کنٹینر تیار کروائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے