آتش

بھارتی مسلم کسانوں کی فصل میں آتشزدگی پر ہندوؤں کی انسانی ہمدردی

مدھیہ پردیش{پاک صحافت} ودیشہ ضلع کے ستپاڑا سے متصل شیر پور گاوں کے مسلمان نماز پڑھنے میں مصروف تھے کہ اُن کے کھیتوں میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیرپور گاؤں میں مسلمان نماز پڑھنے میں مصروف تھے کہ اُن کی کھیت کی تیار فصل میں آگ لگ گئی جسے پڑوسی گاؤں ستپاڑا کے ہندوؤں نے بجھایا۔

گاؤں کے رہائشی رئیس احمد ایڈوکیٹ کہتے ہیں کہ شیرپورسے متصل سبھی گاؤں میں بھائی چارہ ہے اور یہاں کے مسلمان ہندو مل جُل کر رہتے ہیں۔ اپنے ہندو بھائیوں کے اس محبت کے جدبے کو دل سے سلام کرتا ہوں۔

ستپاڑا کے ایک ہندو کسان سنتوش کہتے ہیں کہ یہ ہندو مسلمان کیا ہوتا ہے۔ سب سے بڑا دھرم انسانیت کا ہوتا ہے ۔ ہمارے بیچ انسانیت کا رشتہ ہے اور گاؤں کے سبھی مرد و عورت نے انسانیت کا دھرم نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے