مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی کے اہم منصوبوں سے متعلق اجلاس

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبوں کی جلد تکمیل کی تاکید کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہر کراچی کے اہم منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کورنگی کازوے تعمیر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے محکمہ بلدیات کو منصوبوں کے حوالے سے ڈیڈ لائن دیدی۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈزائن 31 اگست، انٹرنیشنل ٹینڈر 30 ستمبر، ورک ایوارڈ 31 اکتوبر اور یکم نومبر سے کام شروع ہونا چاہیے۔ کورنگی اور ملیر جانے والے لوگوں کو تکلیف ہے، یہ بہت اہم پل ہوگا لہذا اس پر کام دی گئی تاریخ پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حب واٹر کینال منصوبے پر جلد کام شروع کیا جائے، 5 ایم جی ڈی واٹر ڈیسالینیشن پروجیکٹ ابراہیم حیدری میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 ایم جی ڈی واٹر ڈیسالینیشن پلانٹ لیاری کیلئے لگانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ پلانٹ سمندر پر لیاری کے قریب لگایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہالیجی جھیل سے 65 ایم جی ڈی پانی پپری تک لایا جائے گا اور اس اسکیم کے 4 پیکجز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے