مقبول باقر

وزیراعلی سندھ کا پولیس کو جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کرنے کا حکم

کراچی (پاک صحافت) نگران وزیراعلی سندھ نے کراچی پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی سندھ جسٹس مقبول باقر کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کو اسٹریٹ کرائم پر بریفنگ دی۔ کراچی پولیس چیف نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے 61098 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 17570 کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے۔

اجلاس کے دوران نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے کچی آبادی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کراچی پولیس چیف کو حکم دیا کہ پورے شہر کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کیا جائے اور تھانوں کی حالت بھی بہتر کریں۔ کراچی شہر میں گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیا کا کھلے عام ملنا افسوسناک ہے، پولیس اس پر فوری اور سخت اقدامات کرے۔

مزید برآں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اسنیپ چیکنگ، ضمانت پر آزاد کرمنل کی نگرانی کرنے اور مفرور و روپوش افراد کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور آپریشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد نگران وزیراعلی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کی منظوری بھی دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے