وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کی قطری وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے اہم ملاقات

دوحہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطری وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان روابط میں بڑھتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے توانائی کے شعبے بشمول قابل تجدید ذرائع، انفراسٹرکچر، نقل و حمل، زراعت و لائیو سٹاک اور سیاحت میں قطر کے ساتھ تعلقات کو گہرا بنانے میں حکومت کی دلچسپی پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی اور دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر قطر کے عوام اور حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیراعظم نے قطر میں مقیم پاکستانیوں کی دیکھ بھال پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے انسانی وسائل کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے قطری قیادت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں جو اپنی مہارت اور کاروبار کے ذریعے قطر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے