شہباز شریف

وزیراعظم کی صارفین کو بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی صارفین کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم شعبے کےحوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صارفین کو سستے داموں ایل پی جی میسر ہو، صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گیس پر اسمارٹ میٹرنگ سے خسارے کو کم کیا جائے اور ایل پی جی کے شعبے کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔ پاکستان کی سمندری حدود کا رقبہ بلوچستان سے بھی زیادہ ہے، لیکن وسائل کو بروئےکار لانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں پیٹرولیم کی ریفائننگ کی استعداد کو بڑھائے گی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں گردشی قرضے کو ختم کرنے اور دیرپا حل کیلئے جامع لائحہ بھی عمل طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے