شہباز شریف سید علی خامنہ ای

وزیراعظم کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات، مرحوم صدر کا وژن جاری رکھنے کا عزم

تہران (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی اور مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر ایران کے شہر تہران میں پہنچے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

تہران پہنچنے کے بعد وزیراعظم تعزیتی ہال گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر اور رفقاء کے جاں بحق ہونے پر ایرانی حکام سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور مرحوم صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے صدر رئیسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی ایک وژنری رہنما تھے جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

ملاقات کے دوران مرحوم صدر رئیسی کے اپریل 2024 میں دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے قابل تعریف کردار کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر کے ویژن کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے