شہباز شریف

وزیراعظم کا خیرپور اور کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

خیرپور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپور اور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں پیر گدو کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو دوران پرواز چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کے نکاس اور بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی مشینری، افرادی قوت اور وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں دن رات کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی خدمت ہے، قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہی کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے