اسرائیل نے مراکش میں اپنے سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کردیا

اسرائیل نے مراکش میں اپنے سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کردیا

رباط (پاک صحافت) اسرائیل نے افریقی عرب ملک مراکش میں اپنے نمائندہ دفتر اور سفارت خانے کے قیام کے لیے دارالحکومت الرباط میں عمارت کا افتتاح کردیا ہے۔

اسرائیل کے عوامی نشریاتی ادارے نے گزشتہ روز نشر کردہ ایک رپورٹ میں‌ کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے مراکش کے دارالحکومت رباط میں سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مراکش میں اسرائیل کے سفیر ڈیوڈ گوفرین رباط پہنچ گئے ہیں، رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ جلد ہی مراکش میں اسرائیل کی سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔

اسی سیاق میں اسرائیلی حکام نے  کہا ہے کہ اسرائیلی سفارتکار ایلان شٹمول مین  کو متحدہ عرب امارات میں  قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے جو اپنی ذمہ داریاں سنھبالنے کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے