نواز شریف

ن لیگ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے شاہ کوٹ سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کو ٹیلی فون کیا۔ نوازشریف نے رانا محمد ارشد کو دوبارہ گنتی میں عوامی مینڈیٹ ملنے پر انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ننکانہ اور شاہ کوٹ کی عوام کو سلام کرتا ہوں، ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کیے وہ مکمل کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے اور صوبے بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے، (ن) لیگ نوجوانوں، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے