اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس کی سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔ 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے کارروائی سنی، اس موقع پر کارروائی براہِ راست نشر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 6 مئی کو گزشتہ سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی معطلی صرف اضافی نشستوں کی حدتک قرار دی تھی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Short Link
Copied