احسن اقبال

شکریہ عمران خان آپ نے اپنی حکومتیں خود ہی ختم کردیں۔ احسن اقبال

لندن (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شکریہ عمران خان آپ نے اپنی حکومتیں خود ہی ختم کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں پریس بریفنگ کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ثاقب نثار کی قیادت میں جو سرکس لگا اس کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں، ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال پیدا کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کا ایجنڈا ہے۔ عمران خان خود فیصلہ کر کے گئے ہیں، الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہماری چال کامیاب ہوئی، پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت سے جان چھوٹی، آپ وفاقی حکومت کو ختم کرنے نکلے تھے اپنی ہی حکومتیں ختم کر دیں، ہمیں کیا اعتراض ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تعمیر نو و بحالی کیلئے 16 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگایا تھا، 8 ارب ڈالر پاکستان نے خود جمع کرنا تھے، نصف کی توقع عالمی برادری سے تھی، بعض عناصر کے پروپیگنڈے کے باوجود انٹرنیشنل کمیونٹی نے تعاون کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے