محسن نقوی

نگراں وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاون کا حکم

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب نے غیرقانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون شروع کرنے اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے، غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ہدایت دی ہے کہ پولیس موثر آپریشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرے، کسی غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ نرمی نہ کی جائے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے