انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان، بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زخمی سیکیورٹی اہلکاروں و پاک فوج کے جوانوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ اس قوم کی جیت یقینی ہے جس کے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں جو اپنے وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کریں۔

انوارالحق کاکڑ مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم دھشتگردی کی عفریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اللہ رب العزت کی مدد اور عوام کی طاقت سے اس کو ہر شکل و روپ میں شکستِ فاش دے گی۔ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہیں اور ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنا کر انہیں منہ توڑ جواب دے گی۔

اس موقع پر نگران وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، اور نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے