انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کا ترکیہ کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ خصوصاً اقتصادی شعبے میں کثیرجہتی تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام کے نام ایک تہنیتی پیغام میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ترکیہ کے ساتھ اشیاء کی تجارت کے معاہدے اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک پر دستخط سمیت اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ گہری اقتصادی شراکت داری اور مضبوط رابطے آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا، کہا کہ اعلی سطح کے تذویراتی تعاون اور اقتصادی فریم ورک سمیت ادارہ جاتی طریقہ کارکے تحت دفاع، صحت، تعلیم، زراعت، سیاحت، ثقافت اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر ترکیہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں، خدا کرے کہ دونوں اقوام کے مابین یہ محبت و احترام کا منفرد رشتہ ہمیشہ ایسے ہی قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے