حمزہ شہباز

نواز شریف کی قیادت میں معیشت کو دوبارہ سے ٹھیک کریں گے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں معیشت کو دوبارہ سے ٹھیک کریں گے، دوبارہ موقع ملا تو لوگوں کو ریلیف دینے کےلیے پوری کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے۔ معیشت کی گاڑی چلانے میں تمام جماعتوں کو زور لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو اسی وقت ریلیف مل سکتا ہے جب معیشت کا پہیہ چلے گا۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد جو بھی جماعت برسراقتدار آتی ہے اسے معاشی ایجنڈا پیش کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس معاشی ایجنڈے کو کم ازکم 10 سال کا آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کی معاشی سمت متعین ہو، اصلاحات حاصل ہوں۔ پاکستان کی معیشت پھلے پھولے اور عام آدمی کو ریلیف ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو ملک کے حالات پھر ٹھیک کریں گے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان میں کردار ادا کرنے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے