لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امرا لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق امور پر تفصیلی بتادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دوران گفتگو مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر ن لیگی صدر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔
Short Link
Copied