خواجہ آصف

نوازشریف کی قیادت میں ملک کا دفاع اور خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں ملک کا دفاع اور خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا، ہمیں سیاسی جنگ ان کی سطح پر آکر نہیں لڑنی، پہلے سیاسی جنگ ذاتی رابطوں سے لڑی جاتی تھی، آج کل یہ سوشل میڈیا پر لڑی جارہی ہے، ہم نے یہ جنگ وقار اور سیاسی روایات کے ساتھ لڑنی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک شخص کہتا ہے کہ نیب اس کے کنٹرول میں نہیں تھا، اسے جنرل باجوہ کنٹرول کرتے تھے، تو پھر وہ بتائے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو کس نے قید کیا تھا اور خواجہ آصف کو کس نے گرفتار کیا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف ستھری روایات کے امین ہیں، بدترین مخالفین کے لیے بھی نوازشریف کی طرف سے نازیبا الفاظ ادا ہوتے نہیں دیکھے، ہم گالی گلوچ والی جماعت نہیں، نوازشریف نے اپنے معاملات اللّٰہ تعالیٰ کے حوالے کردیے، آج ان کے بھائی وزیراعظم ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بھرپور طریقے سے ڈیولپ کرنا ہوگا، حالات بڑے مخدوش اور فکر مندی والے ہیں، گالم گلوچ کی سیاست کا کلچر بند ہونا چاہیے، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کیا تھا؟ تو کس کے کہنے پر گرفتار کیا تھا؟ نواز شریف اور ان کے خاندان کو کس نے قید کیا تھا؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے