سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ، لانس نائیک شہید

میرعلی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ میں لانس نائیک شہید ہوگیا ہے۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے حملے میں لانس نائیک جمشید شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک جمشید نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے