مریم نواز

نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، نہ صرف انجام کو پہنچا بلکہ ذلیل و خوار ہوا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی ختم ہوگئی، اور وہ نااہل ہوگیا، مشرف دور میں یہ سلسلہ شروع ہوا لیکن نواز شریف سرخرو ہوئے، سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا آج رات لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، وہ لندن میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی اور نوازشریف کی وطن واپسی پر مشاورت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے