نوازشریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا: شیخ رشید

نوازشریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا: شیخ رشید

اسلام آباد(پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا،ان کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کر سکتے نوازشریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا اُن کی درخواست پر پاکستان آنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیاجا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، ای سی ایل پر موجود شخص کا پاسپورٹ جاری نہيں ہوسکتا، نواز شریف واپس آنا چاہيں تو72 گھنٹے میں اجازت نامہ جاری ہوسکتاہے، مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل پر ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نواز شریف کے معاملہ میں صحیح فیصلہ لے: احسن اقبال

شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے ہیں، سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے۔ وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی بہت بڑی شکست ہے، بکنے والے کا ضمیر مردہ ہوتاہے، جو ایک بار بکتاہے وہ دس بار بکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نےاتنے فیصلے بدلے ہیں، لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کرلیں، ہم نے جس طرح الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کی اجازت دی آئندہ بھی دیں گے، چار مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ ملک چھوڑ جاتے ہیں سیاست کے لیے، میں تو پہلے بھی ان لوگوں میں شامل تھا جو نوازشریف کے جانے کے حق میں تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز نےسرجری کی بات کی ہے، اگروہ درخواست نہیں کرنا چاہتی تو نہ کریں اچھی بات ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ویزا سیکشن میں موجود 50 افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، دس سال کے پاسپورٹ کی قیمت آدھی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے