بٹ کوائن

2022 میں کرپٹو کرنسی کے مستبل کے بارے میں اہم تجزیہ

کراچی (پاک صحافت) کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ پرنظر رکھنے اور اس کی قدر کے بارے میں پیش گوئی کرنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2022 بٹ کوائن کے کریش ہونے کا سال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے مہنیوں میں بٹ کوائن کی قدر میں بہت بڑی کمی ہوگی جس کے اثرات دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سوسیکس یونیورسٹی کی فنانس پروفیسر کیرول الیگزینڈرا کا کہنا ہے کہ 2022 میں بٹ کوائن کی قدر نہایت کم ہوکر 10 ہزار ڈالر فی کوائن تک پہنچ جائے گی۔ اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں اس سے کمایا گیا سارا منافع ورچوئلی غائب ہوجائے گا۔ کیرول کا کہنا ہے کہ اگر میں ایک سرمایہ کار کی نظر سے سوچو تو مجھے 2022 میں بٹ کوائن کریش ہوتا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ کر چند ماہ میں 3 ہزار تک گر گیا تھا۔ کرپٹو کرنسی کو سپورٹ دینے والے افراد اس بارے میں کہتے ہیں کہ اس وقت چیزیں مخلتف تھی اب اس مارکیٹ میں بڑے ادارے سرمایہ کاری کے لیے کود رہے ہیں۔ لیکن ماہرین کے خیال میں 2022 بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے کریش ہونے کا سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے