بلاول بھٹو

عوام دشمن معاشی پالیسی سے لوگ خودکشی پر مجبور ہیں، بلاول

پشاور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہر طرف حملہ آور ہے، عوام دشمن معاشی پالیسی سے لوگ خودکشی پر مجبور ہیں۔ جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق پرڈاکا ڈالا جارہا ہے، جیب، پیٹ اور ووٹ پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، ہمارا ساتھ دیں، ساری سازشیں ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی حکومت ختم ہونے کے بعد سے عوام دشمن معیشت ہے، عام آدمی پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف دیا جاتا ہے، ہم نے عوام دشمن پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی پہلے دن سے مخالفت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تبدیلی کی تباہی بھی بھگتی ہے، سلیکٹڈ وزیراعلیٰ کو بھی پشاور کی عوام نے مسترد کردیا، عوام شہدا کی جماعت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیا، پٹرول گیس کی قیمتوں میں عام آدمی بوجھ اٹھائے گا، سلیکٹڈ، نالائق وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہرطبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای وی ایم، آر ٹی ایس ٹو ہے، ہم ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں، الیکٹورل ریفارم کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں سے کھیل کھیلا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے