شیری رحمان

نااہل حکومت کیخلاف ہر شہری پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہوگا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں پاکستان کا ہر شہری شامل ہوگا اور حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت پہلے ہی 148 روپے فی لیٹر ہے جبکہ 3 سال میں اس حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے، دو سال مزید رہے تو پیٹرول خریدنا مشکل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے