کراچی (پاک صحافت) سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ مجھ پر کبھی کرپشن کا الزام لگا اور نہ ہی میرے خلاف کوئی ریفرنس دائر ہوا تو یہ واپس کیسے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ میرے خلاف مسلسل کرپشن کا ریفرنس واپس ہوجانے کی خبریں چلائی جارہی ہیں، میرے خلاف نیب نے سیاسی انجنیئرنگ کے لئے ایک جھوٹا کڈنی ہلز ریفرنس بنایا تھا۔ کڈنی ہلز ریفرنس میں الاٹمنٹ کا معاملہ تھا کرپشن کا نہیں۔
سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا ہے کہ کڈنی ہلز ریفرنس میں کرپشن نہیں بلکہ الاٹمنٹ سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے۔ سیاسی انجنیئرنگ کے لئے نیب نے اس وقت ایک الاٹمنٹ کا کیس بناکر میرے اوپر دباؤ ڈالا، سب کے سامنے ہے کہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے لیکن نیب کچھ ثابت نہ کرسکا۔
Short Link
Copied