آصف زرداری

آصف زرداری کیجانب سے ن لیگ کیخلاف انتہائی سخت اعلان

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری کا ن لیگ کے خلاف انتہائی سخت اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر حلقے میں ن لیگ کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے، جنہوں نے اس دھرتی پر نہیں مرنا ان کیلئے کیا مسئلہ ہے، ہمارے پاس ایسے ایسے کارکن ہیں جو پارٹی کی خاطر جانیں ہتھیلی پر رکھ کر پھرتے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں، ہم ہر جگہ ان کا مقابلہ کریں گے جو اس دھرتی پر مرنا بھی نہیں چاہتے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں اور مشکل وقت میں جیل کاٹی، پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں پیپلزپارٹی کا جھنڈا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی سازش کی وجہ سے بہت بڑے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے اور ہم نے بچانے کا عہد کیا ہے، دعا کریں اللہ ہمیں اقتدار کا موقع دے، میری پارٹی ورلڈ وائیڈ بنادیں باقی میں ان کوسنبھال لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے