اسلام آباد (پاک صحافت) حسین نواز کا کہنا ہے کہ میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں، جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے، میرا اور حسن کا کسی حکومت سے تعلق نہیں۔
حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ ذاتیات پر کردار کشی کرنا ختم ہونا چاہئے مجھے وزیراعظم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، مجھے کئی ماہ پابند سلاسل رکھا گیا، بعدازاں مجھے جلا وطن کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں کافی تبدیلی آئی ہے، کچھ ہونا چاہئے تاکہ آئندہ سیاسی انتقام نہ ہو، میرا حکومت کے کسی عہدے سے تعلق نہیں۔
Short Link
Copied