شہباز شریف

مہنگائی مکاو مارچ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے گا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی مکاو مارچ عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مکمل نجات دلائے گا، عوام زیادہ سے زیادہ اس مارچ میں شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں۔ عوام کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھا گیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی مکاو مارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے، ملک آج جن سنگین مسائل، خطرات اور خدشات میں گھرا ہوا ہے اور ان سے نجات میں عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کی اس فیصلہ کن گھڑی میں عوام کا فرض ہے کہ وہ جھوٹ، کرپشن اور مہنگائی کے ظلم پر حکومت کے خلاف نکلے اور اپنی بھرپور شرکت سے عوام پیغام دیں کہ وہ مہنگائی اور اسے لانے والی حکومت دونوں کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے