خرم دستگیر

مہنگائی ایک حقیقت ہے یہ عمران خان کی دی ہوئی ہے، خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے یہ عمران خان کی دی ہوئی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ہم نے آج پیٹرول کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ کم ادائیگی والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی، دسمبر میں فیول پرائز ایڈجسمنٹ زیرو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں خرم دستگیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی، ملک میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکتوبر 2023 میں ملک میں عام انتخابات ہوں گے، آئین کہتا ہے نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخاب ہو۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی مسترد کردیا، عمران خان مختلف طریقوں سے اقتدار میں واپسی چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا انتخابی اتحاد ہوگا یا نہیں، فیصلہ مستقبل میں ہوگا، متحد ہو کر عمران خان کا مقابلہ کس طرح کرسکتے ہیں، اس پر بھی بات ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے